سعودی عرب: جعلی حج پرمٹ بنانے والے 18 غیر ملکی گرفتار

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج 2026 کے انتظامات اور سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی حج پرمٹ بنانے والے 18 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں پاکستانی اور افغان شہری شامل ہیں، جن پر جعلی حج پرمٹ، نسک کارڈ اور رسٹ بینڈ (برسلٹ) تیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حج 2026: شہری دفاع نے مختلف مقامات پر 27 مراکز قائم کر دیے

مکہ مکرمہ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی حج 2026 کے دوران حجاج کرام کی سلامتی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جاری وسیع تر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے تحت غیر قانونی نیٹ ورکس اور جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ حج کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا جعلسازی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے