جنگ ختم کرنے پر ایران کا امن منصوبہ: امریکہ رویہ بدلے

Iranian Ambassador Reza Amiri Moghaddam discussing the Iran Peace Plan

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے جنگ کے دائمی اختتام پر مبنی ایران کے منصوبے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ حقیقی طور پر مسائل کا حل چاہتا ہے تو اسے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

انہوں نے ہمارے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم اور واضح ہے اور جنگ بندی ہو یا مذاکرات ہوں، دشمنوں کو حالات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے سامنے لائے گئے مذاکراتی منصوبے کا ہدف امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحانہ جنگ کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ثالثی کرنے والے پاکستانی دوستوں کو فراہم کیا جا چکا ہے جسے وہ امریکہ کے سپرد کرچکے ہیں۔

آبنائے ہرمز کنٹرول: ایران اثر میزائل و جوہری پروگرام جتنا اہم

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اقوام عالم بات چیت اور سفارتی راستے کے نتیجے کی منتظر ہیں اور اس عرصے میں بین الاقوامی برادری اور عالمی رائے عامہ نے ایران کے منطقی اور واضح نقطہ نظر کو بھی دیکھا ہے اور امریکہ کے غیرمستحکم اقدامات کا بھی جائزہ لیا ہے۔

رضا امیری مقدم نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قوم اور حاکمیت کے دفاع کے لیے پرعزم اور واضح ہے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اب سب کچھ امریکیوں سے جڑا ہے۔ اگر امریکہ مذاکرات میں دشواریوں کے خاتمے کا خواہش مند ہے تو اسے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved