ترک کمپنی نے جدید خودکش سمندری ڈرون ’طوفان‘ متعارف کرا دیا

ترک کمپنی نے جدید خودکش سمندری ڈرون ’طوفان‘ متعارف کرا دیا

’طوفان‘، ترک دفاعی کمپنی نے جدید خودکش سمندری ڈرون متعارف کرا دیا۔

ترک دفاعی کمپنی اسیلسان نے جدید سمندری ڈرونز متعارف کرا دیے جن میں ’طوفان‘ نامی ان مینڈ سرفیس وہیکل بھی شامل ہے۔

کمپنی نے یہ جدید ڈرون استنبول میں جاری SAHA 2026 دفاعی نمائش میں متعارف کرایا۔ کمپنی کے مطابق یہ ڈرون سطح سمندر پر خودکار جنگی کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور حملے کے ساتھ ساتھ جاسوسی اور انٹیلی جنس مشنز بھی انجام دے سکتا ہے۔

یہ 8.1 میٹر طویل ڈرون پیٹرول انجن اور واٹر جیٹ پروپلشن سے چلتا ہے جو اسے تیز رفتار اور زیادہ تیزی سے حرکت کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور اسے ساحل کے قریب اور کھلے سمندر میں فوری تعیناتی کے قابل بناتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’طوفان‘ کی نمایاں خصوصیت اس کی سوارم انٹیلی جنس اور جدید خودکار صلاحیتیں ہیں۔ یہ نظام اکیلے یا گروہ کی شکل میں کام کر سکتا ہے جس میں مختلف ذیلی گروپس بیک وقت نگرانی، جاسوسی اور حملے جیسے مشنز انجام دے سکتے ہیں۔

اس میں خودکار نیویگیشن، رکاوٹوں سے بچاؤ اور وژن بیسڈ سسٹمز کے ذریعے اہداف کی شناخت کی صلاحیت بھی شامل ہے۔

’طوفان‘ کو ہائی ایکسپلوسیو وارہیڈ سے لیس کیا گیا ہے جس کے ذریعے یہ سطح سمندر پر موجود اہداف، ساحلی تنصیبات اور اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved