ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو بدھ 23 مئی 2026 کو ورلڈ کپ 2026 کے لیے تہران کے مشہور میدان انقلاب میں پُرجوش اور تاریخی الوداعی تقریب میں رخصت کیا گیا۔
ہزاروں مرد، خواتین، نوجوان اور بزرگ ایرانی پرچم تھامے اپنے قومی ہیروز کو رخصت کرنے پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے ایران پر خفیہ حملے کیے، روئٹرز رپورٹ
اس یادگار موقع پر ٹیم کا نیا کٹ بھی پیش کیا گیا جس پر ایران کے قومی جانور ایرانی چیتا کا خوبصورت نقش بنا ہوا ہے۔ یہ جرسی نمبر 12 شہید امیرحسین محمودزادہ کی والدہ کو خصوصی طور پر پیش کی گئی۔
فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج، فریدہ شجاعی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ ٹیم کپتان احسان حاجی صفی نے میثاق نامہ پڑھا اور قومی اتحاد کا پیغام دیا۔
تقریب کے اختتام پر ٹیم کا سرکاری ترانہ بھی پیش کیا گیا۔
یہ الوداعی تقریب محض ایک کھیل کی ٹیم کی روانگی نہیں تھی بلکہ انقلاب اسلامی کی روح، قومی غیرت اور ایرانی عوام کے اس عزم کا اظہار تھی کہ میدان جنگ ہو یا میدان کھیل، ایران ہمیشہ سرخرو رہے گا۔


