ایرانی آئل ٹینکروں پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے

ایرانی آئل ٹینکروں پر حملہ ہوا تو امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی وارننگ

ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکا کو واضح خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود تمام امریکی فوجی تنصیبات کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر ماجد موسوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے میزائل اور ڈرونز خطے میں امریکی اہداف اور کسی بھی جارح دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے تمام اہم اہداف کو لاک کر دیا گیا ہے اور ہماری افواج صرف اعلیٰ قیادت کے حکم کا انتظار کر رہی ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایران اپنی معاشی اور دفاعی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین نے ایران کی حمایت پر 69 افراد کی شہریت ختم کر دی

دوسری جانب ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ممالک امریکا کی ایران پر عائد پابندیاں نافذ کریں گے انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ جنگ میں دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور ایرانی نظام کے سیاسی توازن کو بھی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے جس کا مظاہرہ عوام کی سڑکوں پر موجودگی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے دیکھ لیا کہ وہ اس مزاحمت کو توڑنے میں ناکام رہا اور آخر کار اسے جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔

ترجمان ایرانی فوج نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے جاری جنگ بندی کے دوران ایران نے اپنی فوجی قوت اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا، ممکنہ اہداف کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا اور اپنی دفاعی و جارحانہ پوزیشنوں کو مزید بہتر بنایا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved