امارات میں ریڈ الرٹ: تہران سے میزائلوں کی نئی یلغار!
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے پورے ملک میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو فوری طور پر کھڑکیوں اور دروازوں سے دور، مضبوط عمارتوں کے تہہ خانوں میں پناہ لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایران کی جانب سے میزائلوں کے تازہ ترین داغے جانے نے ابوظہبی اور دبئی کے دفاعی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کانگریس رکن: امریکی عوام ٹرمپ کی جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں
بعض اطلاعات کے مطابق، اس بار ایران نے کلسٹر وارہیڈ والے میزائل فائر کیے ہیں جو فضا میں پہنچ کر سینکڑوں چھوٹے بموں میں بٹ جاتے ہیں، جس سے پیٹریاٹ جیسے دفاعی نظام کے لیے انہیں روکنا ناممکن ہو گیا ہے۔ اماراتی حکام نے خفیہ طور پر امریکی سفارت خانے سے انخلاء کی درخواست کی ہے کیونکہ اماراتی ذرائع کے مطابق میزائلوں کی اگلی لہر کا ممکنہ رخ براہ راست سرکاری عمارتوں کی طرف ہو سکتا ہے۔


