امریکہ کے اسرائیل میں سفیر مائیک ہکابی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فضائی دفاعی بیٹری اور اسے چلانے والا عملہ بھیج دیا ہے۔

تل ابیب میں ایک تقریب کے دوران ہکابی نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ابراہم معاہدے کی بنیاد پر قائم غیر معمولی تعلقات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کبھی میدان جنگ نہیں چھوڑے گا، شیخ نعیم قاسم

امارات ایران کی جانب سے زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ 28 فروری سے شروع ہونے والی امریکہ اسرائیل جنگ میں امارات نے دونوں کے لیے اپنی سرزمین اور فضائی حدود استعمال کرنے دی۔

اماراتی مشیر انور قرقاش نے 17 مارچ کو کہا تھا کہ ایران کے حملے عرب ممالک کو اسرائیل کے قریب لائیں گے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوجی تعاون 2020 کے ابراہم معاہدے کے بعد بڑھا ہے۔ دونوں ممالک انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی ٹیکنالوجی کی شراکت داری کر رہے ہیں۔

ایران نے بار بار خبردار کیا ہے کہ جو ملک بھی اس کے خلاف جارحیت میں مدد دے گا، اسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے