فراجہ (پولیس فورس) کے ترجمان جنرل سعید منتظر المہدی نے اربعین حسینی کے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اب سے ہی اپنا پاسپورٹ تیار کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی زائرین کا موجودہ پاسپورٹ 6 ماہ سے کم مدت کے لیے معتبر ہے تو انہیں فوری طور پر نیا پاسپورٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔
جنرل منتظر المہدی نے واضح کیا کہ جن لوگوں کا پاسپورٹ 6 ماہ سے زیادہ مدت کے لیے معتبر ہے، خاص طور پر گزشتہ سال جاری کردہ عام یا زیارتی پاسپورٹ والے زائرین کو تجدید کی کوئی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی بارڈر گارڈ کی بڑی کامیابی، 10 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن ضبط
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے لیے درخواست +10 پولیس دفاتر میں ذاتی طور پر یا "مائی پولیس” آن لائن پروگرام کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر اربعین زائرین کی خدمت کے لیے تیار ہیں اور زیارتی پاسپورٹ کم سے کم وقت اور کم لاگت میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔


