ایرانی جنرل: تنگہ ہرمز کی سلامتی صرف ایرانی فورسز کے ہاتھ میں ہے

ایرانی جنرل علی عبداللہی کا تنگہ ہرمز پر بیان

خطام الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر ایرانی میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج آبنائے ہرمز کی واحد محافظ سلامتی ہیں اور اس اسٹریٹجک آبی راستے پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ "تنگہ ہرمز کی سلامتی ایرانی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے اور اس میں کسی بھی محفوظ گزر کا انحصار ہماری فورسز کے ساتھ ہم آہنگی پر ہے”۔ تمام تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو تنگہ عبور کرنے سے پہلے ایرانی فورسز کے ساتھ پیشگی ہم آہنگی کرنی ہوگی، بغیر ہم آہنگی کے گزرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

امریکہ اور دیگر غیر ملکی فورسز کو سخت انتباہ دیتے ہوئے جنرل عبداللہی نے کہا کہ اگر امریکی فوج یا کوئی بھی غیر ملکی مسلح دستہ تنگہ ہرمز کے قریب آیا یا داخل ہونے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی فوج کو "جارح دہشت گرد” اور "سمندری قزاق” قرار دیا۔

یہ بھی پرھیں : ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، ثالثی کی تعریف

انہوں نے واشنگٹن کے علاقائی اتحادیوں کو بھی خبردار کیا کہ "امریکہ کے اتحادی ناقابل تلافی پچھتاوے سے بچیں”۔ انہوں نے کہا کہ جارح اور ان کے اتحادی سمجھ لیں کہ ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا پکا جواب دیں گی۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "پروجیکٹ فریڈم” کے اعلان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس کے تحت امریکہ تنگہ ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے بحری آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔ ایران نے ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنگہ ہرمز میں امریکی مداخلت موجودہ سیز فائر فریم ورک کی خلاف ورزی ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved