انصار الله یمن کی فورسز نے آج جزیرہ میون کو سعودی عرب کے حمایت یافتہ عناصر سے آزاد کروانے کے ساتھ ساتھ زقر، حنیش کبریٰ اور حنیش صغریٰ کے جزیروں پر بھی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آبنائے باب المندب میں واقع ان جزیروں پر یمنی فورسز کی کامیابی کے بعد، دنیا کی اس انتہائی اہم تزویراتی آبی گزرگاہ پر انصار اللہ نے اپنا مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں : یمنی فوج کا جزیرہ میون پر قبضہ، آبنائے باب المندب کا مکمل کنٹرول
واضح رہے کہ آبنائے باب المندب عالمی تجارت اور ترسیل کے حوالے سے بہت اہم ہے، جہاں سے دنیا کی 10 فیصد توانائی گزرتی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی حمایت یافتہ یمنی باغیوں اور یمن کی موجودہ رسمی حکومت انصار الله کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم زمینی حقائق کے مطابق اس وقت انصار الله مسلسل اور تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہے۔




