مواد پر جائیں

اسرائیل اور یونان کے درمیان 3 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یونان کے ساتھ 3 ارب یورو (تقریباً 3.48 ارب ڈالر) مالیت کے ایک بڑے اور اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس خطیر رقم سے غاصب اسرائیل یونان کے لیے ایک ‘کثیر الجہتی’ (Multi-layered) دفاعی نظام تعمیر کرے گا۔ صیہونی ریاست کی جانب سے خطے اور دنیا بھر میں عسکری گٹھ جوڑ بڑھانے کے یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب اس کی جارحانہ پالیسیوں اور مظالم کی وجہ سے عالمی امن مسلسل خطرے کی زد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپاہ پاسداران کا جزیرہ لارک پر جارحیت کا سخت جواب دینے کا اعلان

غاصب صیہونی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مرکزی دفاعی معاہدے کے ساتھ ساتھ 2 کروڑ 60 لاکھ یورو (تقریباً 3 کروڑ 2 لاکھ ڈالر) مالیت کا ایک ضمنی معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ اس اضافی معاہدے کے تحت غاصب اسرائیل یونان کو جدید ‘ڈرون ڈوم سسٹمز’ (Drone Dome Systems) فراہم کرے گا۔ عالمی سطح پر استکباری قوتوں اور غاصب صیہونی ریاست کے درمیان بڑھتا ہوا یہ عسکری تعاون اور دفاعی خریدو فروخت مسلم امہ اور خطے کی سلامتی کے لیے ایک تشویشناک پیش رفت ہے۔

About The Author