مواد پر جائیں

جنین میں غاصب صیہونی فوج کا ڈرون حملہ: فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا نیا سلسلہ

فلسطین کے شہر جنین کے علاقے ‘حرش السعادہ’ میں غاصب صیہونی فوج نے ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں تین افراد سوار تھے۔ غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس جارحیت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کا ہدف فلسطینی مزاحمت کا ایک رہنما اور اس کے دو ساتھی تھے جو صیہونی حکومت کے خلاف کارروائیوں کی مبینہ منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اس فضائی جارحیت کے فوراً بعد ‘الجلمہ’ چیک پوسٹ پر تعینات غاصب اسرائیلی فورسز نے جنین شہر پر دھاوا بول دیا اور علاقے میں زمینی دراندازی کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا ہفتہ حکومت پر اہم پیغام

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ‘سما’ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی ماہ کے دوران غاصب صیہونی فوج کی جانب سے جنین شہر پر کیا جانے والا یہ پہلا فضائی حملہ ہے۔ اس کارروائی نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو ایک بار پھر انتہائی کشیدہ کر دیا ہے۔

فوری طور پر اس ظالمانہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور شہداء کے حوالے سے مزید تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم غاصب فوج کی اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

About The Author