ٹرمپ کی بے ہودہ باتوں کا جواب عملی اقدامات سے دیں گے، عراقچی
یہ بھی پڑھیں : دشمن کو سخت سزا دی جائے گی، محسن رضائی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر کے سوشل میڈیا پر دیے گئے توہین آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم، مہذب اور بہادر ایرانی قوم کو توہین آمیز اور گھٹیا زبان میں مخاطب کرنے سے اس قوم کی عظمت، وقار اور بلند مقام میں کوئی کمی نہیں آسکتی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی قوم کبھی بے ہودہ الفاظ کا جواب ویسی ہی زبان میں نہیں دیتی بلکہ اس کا جواب اس کا عمل ہوتا ہے جو فیصلہ کن اور جرات مندانہ ہوتا ہے۔


