شہید رہبر نے قوم کو سکھایا کہ ایران کا سب سے بڑا سرمایہ عوام اور ان کا اتحاد ہے، صدر پزشکیان
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کے ترجمان کی مظلوم اقوام سے ظلم و استکبار کے خلاف قیام کی اپیل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے پوری قوم کو یہ سبق دیا کہ ایران کی اصل طاقت اس کے عوام اور ان کی وحدت میں مضمر ہے۔ انہوں نے قومی یکجہتی، باہمی ہم آہنگی اور عوام کی مخلصانہ خدمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ایران عزت، ترقی اور سربلندی کی راہ پر گامزن رہے گا۔


