سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کے لیے صرف ایک بحری راستہ مجاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیرِ جنگ ٹرمپ پر برس پڑے، ایران اور لبنان کے محاذوں کو جوڑنے پر شدید تنقید
بیان کے مطابق لارک جزیرے کے جنوب میں واقع ایران کی جانب سے مقرر کردہ بحری گزرگاہ ہی خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے درمیان آمدورفت کا واحد منظور شدہ راستہ ہے۔ سپاہ پاسداران نے تمام جہازوں سے اس راستے کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


