صہیونی فوج کو بچوں کو قتل کرنے کی کھلی اجازت ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی والدین سوگ منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز پر پہلی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کر لیا
حقوق انسانی کی رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں 235 فلسطینی بچے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج پر کوئی احتساب نہیں ہو رہا۔
9 سالہ محمد الحلاق، 13 سالہ ریماس عموری اور 2 سالہ لیلی الخطیب سمیت متعدد بچوں کی دل دہلا دینے والی داستانیں سامنے آئی ہیں جنہیں اسرائیلی فوجیوں نے کھیلتے ہوئے یا گھر کے اندر شہید کر دیا۔


