حزب اللہ نے صہیونی دشمن کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور اس کی سرزمین کے دفاع کا حق محفوظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کی صورت حال انتہائی خراب، لبنان معاہدہ ایک خطرناک فریب ہے، صہیونی میڈیا
حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے نبطیہ، میفدون، فرون، طیبہ، حداثا اور مجدل زون سمیت مختلف علاقوں میں فضائی حملے اور دھماکوں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے واضح کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کی ہر خلاف ورزی کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہی ہے۔


