حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جاری تباہ کاریوں پر سخت انتباہ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین اور روس کا بحیرہ جاپان و مشرقی بحیرہ چین میں مشترکہ اسٹریٹجک فضائی گشت
حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کے رکن حسن عزالدین نے کہا کہ مزاحمت جنگ بندی معاہدے کی پابند ہے، تاہم اس کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان نہ اسرائیل کی بستی بنے گا اور نہ ہی امریکہ کا زیرِ اثر ملک۔ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے الطیری قصبے میں متعدد رہائشی مکانات کو دھماکوں سے مسمار کر دیا ہے۔