حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے خودمختاری کا نقصان اور امریکی-صہیونی مطالبات کے سامنے تسلیم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق اوپیک نہ چھوڑے، نقصان ہمارا ہی ہوگا، عادل عبدالمہدی
شیخ نعیم نے کہا کہ یہ معاہدہ لبنان کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالتا ہے اور براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے ایران-امریکہ مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ مزاحمت لبنانی سرزمین سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔