ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی وعدوں کی مکمل پاسداری اور ان کے عملی نفاذ سے مشروط ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئندہ مذاکرات کے طریقۂ کار پر اتفاق، پابندیوں کے خاتمے اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے پیش رفت
صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مذاکرات کی مؤثریت طے شدہ تعہدات پر سنجیدہ عمل درآمد سے وابستہ ہے۔ انہوں نے متفقہ متن سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات کو مفید قرار نہیں دیا۔


