ایرانی نائب وزیر خارجہ اور فنی مذاکراتی وفد کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ چار ملکی فنی مذاکرات کے اختتام پر آئندہ مذاکرات کے طریقۂ کار، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت، تیل کی فروخت کے عمومی لائسنس اور 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی بحالی سے متعلق اہم اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز ایران کے انتظام اور ایرانی شرائط کے تحت چلائی جائے گی، قالیباف
انہوں نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی اور چار ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے۔ آبنائے ہرمز اور لبنان میں کشیدگی کے حوالے سے بھی رابطہ مرکز اور مشترکہ یونٹ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔


