ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے پاس رہے گا اور یہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ایرانی شرائط کے تحت چلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آئی اے ای اے انسپکٹروں کی واپسی سے متعلق جے ڈی وینس کا دعوی مسترد کردیا
قالیباف نے سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے بعد کہا کہ معاہدے کی شق نمبر 4 کے تحت آبنائے ہرمز 30 دن کے اندر ایران کی شرائط پر کھولی جائے گی۔ انہوں نے منجمد اثاثوں کی بحالی، پابندیوں کے خاتمے اور لبنان کی سالمیت کی ضمانت سمیت اہم نکات پر بھی روشنی ڈالی۔ ممکنہ مسائل کے حل کے لیے 30 روزہ رابطہ مرکز قائم کیا جائے گا۔


