ایران کے ساتھ نیا معاہدہ امریکہ کے لیے شکست اور مہنگا سودا ہے، نینسی پلوسی

نینسی پلوسی کا ایران-امریکہ معاہدے پر تنقیدی بیان

امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے واشنگٹن کے لیے ایک واضح شکست قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی ٹیکس دہندگان پر اربوں ڈالر کا اضافی بوجھ ڈالے گا جبکہ اس میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق کوئی مؤثر شق شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر 60 روز بعد فیس وصول کی جائے گی، قالیباف

پلوسی نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اچھا معاہدہ ختم کرکے جنگ چھیڑی اور اب اربوں ڈالر خرچ کرکے ایک ایسا معاہدہ کیا ہے جس میں ایران کو متعدد رعایتیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس کی قیمت عام امریکی عوام کو ادا کرنا پڑے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved