صہیونی رجیم نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہیں۔
نصیرات کیمپ کے شمال میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر صبح کے وقت کیے گئے حملے میں شہری سامی ابو دلال شہید ہو گئے جبکہ ایک اور فلسطینی شدید زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی آبادی محدود کرنے کا مبینہ صہیونی منصوبہ بے نقاب
شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں ڈرون فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئیں۔ حی الزیتون اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں بھی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 982 شہید اور 3111 زخمی ہو چکے ہیں۔


