ایک اعلیٰ اسرائیلی اہلکار نے امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
اہلکار نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے اچھا نہیں ہے اور واشنگٹن پر اسرائیل کا اثر کم ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل زیادہ موثر اور درست ہیں: سابق پینٹاگون اہلکار
اسرائیلی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اسرائیل کو دھوکہ دیا اور اب اسرائیل واقعات سے باہر ہو گیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ معاہدے کے بعد ایران مزید مضبوط ہو جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی ذرائع نے واضح کیا کہ معاہدے پر دستخط کی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔


