جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرعزم ہو کر ابھرا، غریب آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا بارہ روزہ جنگ پر پیغام

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بارہ روزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ ایران نہ شکست کھا سکا، نہ پیچھے ہٹا اور نہ ہی اس کی قوت ارادی کمزور ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک پہلے سے زیادہ مضبوط، باشعور اور پرعزم ہو کر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کی قربانیاں اور عوامی یکجہتی ایران کی سربلندی کی ضمانت ہیں، صدر پزشکیان

غریب آبادی نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی رجیم جارحیت، بے چینی اور جرائم کے ذریعے طاقت حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن شہداء کے خون اور رہبر انقلاب کی حکمت عملی نے ایران کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved