ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) نے امریکہ کے اس ایئر بیس پر حملہ کر دیا ہے جس سے ہرمزگان صوبے کے سِریک جزیرے پر واقع کمیونیکیشن ٹاور پر حملہ کیا گیا تھا۔
IRGC نے بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ کی جارحیت کا براہ راست جواب ہے۔ پاسداران نے واضح کیا کہ اگر امریکہ نے ایسی کارروائیاں دہرائیں تو ایرانی فضائیہ کا ردعمل "مکمل طور پر مختلف” ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان ’مردہ زون‘ بننے کا خطرہ، سابق فرانسیسی وزیراعظم کا انتباہ
اس سے قبل ایران نے اپنے علاقائی پانیوں میں داخل ہونے والا امریکی MQ-1 ڈرون مار گرایا تھا۔ IRGC نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی فضائی اور سمندری حدود پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


