حماس نے خبردار کیا ہے کہ غاصب اسرائیل کی مسلسل قتل و غارت اور خلاف ورزیوں کے باعث غزہ میں جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
تحریک نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں اسرائیلی حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہوئے جن میں القسام بریگیڈز کے سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ و لبنان پر اسرائیلی حملے، عیدالاضحیٰ سے قبل کئی خاندان سوگ میں ڈوب گئے
عید الاضحیٰ کے موقع پر غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں 10 شہید ہوئے جن میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ حماس نے القسام کے کمانڈر محمد عودہ کی شہادت کی تصدیق کی۔
غزہ کی حکومت میڈیا آفس کے مطابق سیز فائر کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے 3000 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں 906 شہید اور 2747 زخمی شامل ہیں۔


