لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کسی بھی قبضے کو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ براہ راست مذاکرات تسلیم یا ہتھیار ڈالنا نہیں بلکہ لبنان کے حق خودارادیت اور خودمختاری کا تحفظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں خونریزی نہ رک سکی، سیز فائر کے بعد شہادتیں 900 سے تجاوز کر گئیں
عون نے مزاحمت اور آزادی کے دن کے موقع پر کہا کہ 2000 میں اسرائیلی قبضے کے خلاف عوام کی مزاحمت نے تاریخ رقم کی، اور آج بھی لبنان کی فوج ہی قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔
دوسری طرف حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حکومت کی مرعوبیت اور مزاحمت کے خلاف فیصلوں کی شدید مذمت کی۔


