غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ ان میں سے 5 نئے حملوں میں شہید ہوئے جبکہ ایک زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران حزب اللہ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا، سید عباس عراقچی
المواصی علاقے میں قابض دشمن کے ڈرون حملے میں ایک بچی شہید ہو گئی جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے 8 زخمیوں کو الامل ہسپتال منتقل کیا۔
سیز فائر کے آغاز سے اب تک 904 شہید اور 2713 زخمی ہو چکے ہیں۔


