فلوٹیلا کارکنان پر صیہونی وحشیانہ تشدد اور جنسی درندگی، حماس کی شدید مذمت

گلوبل صمود فلوٹیلا کارکنان پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ تشدد اور جنسی درندگی کی حماس کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ جسمانی تشدد، جنسی درندگی اور تذلیل کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس نے قابض حکام اور ان کی مجرم قیادت کو گرفتار کارکنوں کی سلامتی کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس: اسرائیلی خلاف ورزیاں ثالثی معاہدوں سے کھلا انحراف ہیں

تحریک نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان جرائم کی دستاویزی شکل دیں اور صیہونی مجرموں کے احتساب کے لیے عالمی فوجداری عدالت میں فوری شکایات دائر کریں۔

حماس نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے ان بین الاقوامی کارکنوں کی شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو مزید مضبوط کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved