اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے نام نہاد امن کونسل کی اعلیٰ نمائندہ نکولے ملادی نوف پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نکولے ملادی نوف کا سلامتی کونسل سے حماس پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ دراصل غاصب اسرائیل کے موقف کو اپنانے کا تسلسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لندن میں نکبہ کے عینی شاہدین نے تقریب میں اپنی دردناک یادیں تازہ کیں، جرمی کوربن نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
حازم قاسم نے مزید کہا کہ یہ مطالبہ غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف قابض دشمن کی جارحیت میں اضافے اور محاصرہ سخت کرنے کے لیے جواز تلاش کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حماس سیز فائر معاہدے کی پابند ہے اور قومی کمیٹی کو حکومتی امور منتقل کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ قابض اسرائیل امداد روک کر بھوکا مارنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔


