برطانیہ میں قائم فلسطینی فورم نے پیر کی شام برطانوی سیاستدان جرمی کوربن کی سرپرستی میں فلسطینی نکبہ کے عینی شاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں فلسطینی کمیونٹی کے افراد اور برطانوی یکجہتی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں نکبہ کے عینی شاہدین نے اپنی دردناک یادیں سنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ صیہونی غاصب فوج نے فلسطینیوں کو ان کی آبائی زمینوں سے جبری طور پر بیدخل کیا، گھروں کو مسمار کیا اور دیہاتوں کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : فلوٹیلا کارکنان کی گرفتاری پر کلب برائے اسیران کا سخت ردعمل، بن گویر پر شدید تنقید
جرمی کوربن نے برطانیہ کو فلسطین کے مسئلے کی تاریخی ذمہ داری کا حصہ دار قرار دیا اور برطانوی نصاب میں فلسطینی تاریخ کی تعلیم پر زور دیا۔


