ایرانی پاسداران انقلاب کی نیوی نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 بحری جہاز (جن میں آئل ٹینکرز اور کنٹینر شپس شامل ہیں) محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔
آئی آر جی سی نیوی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے باوجود ایران نے خطے میں محفوظ بحری راہیں قائم کر رکھی ہیں اور بحری ٹریفک کو منظم طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔
آئی آر جی سی کے مطابق تمام جہازوں کی نقل و حرکت آئی آر جی سی کی نگرانی اور اجازت کے ساتھ ہو رہی ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی کا مکمل کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیزیشکیان نے مسلح افواج کی تعریف کی، ایران کی دفاعی طاقت مزید مضبوط کرنے کا عزم
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ اور اسرائیل ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ایران نے اپنے قومی کنٹرول کو برقرار رکھتے ہوئے بحری ٹریفک کو کامیابی سے منظم کیا ہے۔


