ایران نے صہیونی-امریکی جارحیت کے بعد جنوبی پارس آئل اینڈ گیس کمپلیکس کی بحالی اور جدید کاری کے کام میں تیزی کر دی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی انرجی کمیٹی کے رکن اسماعیل حسینی نے کہا کہ مقامی ماہرین اور وسائل کے استعمال سے ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملبے کی صفائی، تعمیر نو اور انفراسٹرکچر کی تجدید کا پورا عمل زیادہ سے زیادہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ 2027 کے موسم سرما تک تقریباً آدھا کام مکمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی وزیر کی ترکی کو جنگ کی دھمکی، ترکی نے فلوٹیلا پر حملے کو دہشت گردی قرار دیا
یاد رہے کہ مارچ 2026 میں غاصب صیہونی رژیم نے جنوبی پارس فیلڈ اور اسالویہ علاقے میں ایران کے اہم انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تھا۔ جنوبی پارس دنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس فیلڈ ہے جو ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ ہے۔


