لبنان میں غاصب صیہونی دہشت گرد فوج کو نیا بڑا دھچکا لگا ہے۔ منگل کے روز حزب اللہ کے مجاہدین کے حملے میں صیہونی فوج کا ایک میجر ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا افسر میگلان اسپیشل فورسز یونٹ کا کمپنی کمانڈر تھا۔ حزب اللہ نے سرحد سے 2.5 کلومیٹر اندر مکمل اسرائیلی کنٹرول والے علاقے میں یہ کارروائی کی۔
حزب اللہ نے 19 مئی کو متعدد کامیاب آپریشنز کیے۔ ال طیبہ میں اسرائیلی کمیونیکیشن گاڑی کو ایف پی وی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ عرب العرامشہ اور ناقورہ میں فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے گئے۔
بیت لیف میں توپ خانے سے حملہ، جل العلم میں آئرن ڈوم پلیٹ فارم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ رشف، میسگاو عام اور عدیسہ میں بھی اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر راکٹ اور ڈرون حملے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب کے رہنما: ایران کی مسلسل طاقت اور ترقی آبادی میں اضافے سے جڑی ہے
حزب اللہ نے مارون الراس، القوزہ اور رامیہ میں بھی کامیاب حملے کیے۔ ان حملوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔


