امریکہ نے ایران پر ایک بار پھر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو اعلان کیا کہ ایران سے منسلک 12 افراد، 29 اداروں اور 19 جہازوں پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ باسنٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک ایران کے مالیاتی نیٹ ورکس کو شدید دباؤ میں ڈال رہا ہے اور ایران کی مالی معاونت روکنے کے لیے مالیاتی اداروں کو بھی شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آدھے ارب ڈالر سے زائد ڈیجیٹل کرنسی کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مخبر کا بیان: شہید رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے غائب ہونے کے لمحات اور سپریم لیڈر سے ملاقات
تاہم، آزاد ذرائع کے مطابق امریکہ کی یہ پابندیاں ایران کے عام عوام کی زندگیوں اور معیشت کو شدید نقصان پہنچانے والی ہیں اور ان کا مقصد ایرانی قوم پر دباؤ بڑھانا ہے۔


