ریاض (14 مئی 2026): سعودی حکومت رواں حج سیزن میں عازمین حج کی سہولت کے لیے حرمین شریفین میں جدید ترین AI ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی مذہبی امور کی صدارت نے زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے AI سے لیس روبوٹس تعینات کر دیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق یہ روبوٹ متعدد زبانوں میں فوری ترجمہ کرتے ہیں، مذہبی رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور زائرین کو حرمین شریفین کی خدمات اور مقامات کی معلومات دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی صدر نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی، ٹرمپ

روبوٹ کا آسان انٹرفیس زائرین کو مختلف مذہبی سوالات کے جوابات بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی زائرین کے روحانی تجربے کو مزید بہتر اور آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ اقدام عازمین حج کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کی سعودی عرب کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے