اسرائیلی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے حالیہ مہینوں میں متحدہ عرب امارات کا کم از کم دو بار خفیہ دورہ کیا تاکہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جارحیت کی ہم آہنگی کی جا سکے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ بارنیا نے مارچ اور اپریل میں ابوظہبی کا دورہ کیا۔ یہ دورے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے تھے۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی اندرونی سلامتی ایجنسی کے سربراہ نے بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ریاض ایئر میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی غاصبانہ جنگ میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ ایران نے بار بار خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین اور فضائی حدود امریکہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کے لیے فراہم کیں۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ جو بھی ملک اس کی خلاف جارحیت میں مدد دے گا، اسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی یہ غداری خطے میں امریکی اسرائیلی سازشوں کی کڑی ہے۔


