قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل پر مچھلی پکڑنے والے تین سگے بھائیوں کو اغوا کر لیا ہے۔
ماہی گیروں کے نمائندے زکریا بکر نے بتایا کہ اغوا کیے جانے والے تینوں بھائیوں کے نام سعید، معاذ اور محمد عادل ابو ریالہ ہیں۔
انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ قابض افواج کی طرف سے مخصوص کی گئی حدود کے اندر مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے ان کی کشتی کا راستہ روکا اور انہیں زبردستی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : قلندیہ کیمپ میں جھڑپ، ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید
یہ واقعہ غزہ کے ماہی گیروں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔ ماہی گیری غزہ کے سینکڑوں خاندانوں کا واحد ذریعہ معاش ہے، لیکن مسلسل پابندیوں اور حملوں کی وجہ سے یہ شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔


