مسجد اقصیٰ میں رباط اور عوامی اجتماع کی اپیل، آباد کاروں کے حملوں کے خلاف

مسجد اقصیٰ میں رباط اور عوامی اجتماع کی اپیل، آباد کاروں کے حملوں کے خلاف

القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 14 اور 15 مئی 2026 کو مسجد اقصیٰ کی طرف رخ کریں اور وہاں مرابطین کی صورت ڈیرے ڈال لیں۔

یہ اپیل قابض اسرائیلی حکام اور انتہا پسند ہیکل تنظیموں کے خطرناک جارحانہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جیلوں میں غزہ کے اسیران پر شدید تشدد اور مظالم

فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل اس موقع کو مسجد اقصیٰ پر حملے کے سیزن میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کا مقصد قبلہ اول میں یہودی سازی کے نئے حقائق مسلط کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض پولیس کی خاموشی ایک گہری دھوکہ دہی ہے۔

فاؤنڈیشن نے القدس اور 1948 کے مقبوضہ فلسطین کے بیٹوں سے کہا ہے کہ وہ جمعرات اور جمعہ کو صبح سویرے سے لے کر نماز مغرب کے بعد تک مسجد اقصیٰ میں موجود رہیں اور اعتکاف، رباط، نماز، دعا اور تلاوت قرآن کے ذریعے مسجد کو آباد رکھیں۔

بیان میں مغربی کنارے کے عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی جانب رخت سفر باندھیں اور وہاں تک جانے والے راستوں پر نمازیں ادا کریں۔

فاؤنڈیشن نے عرب و اسلامی اقوام، علماء اور دانشوروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی عوامی تحاریک اور یکجہتی کے مظاہرے منظم کریں۔

بیان کے اختتام پر عرب حکمرانوں کو مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی سازی پر بے حسی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved