بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے پٹرول کا استعمال کم کرنے اور ایک سال تک سونا نہ خریدنے کی اپیل کر دی ہے۔
حیدرآباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ایران جنگ اور توانائی بحران کی وجہ سے معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایندھن کے استعمال میں کمی لائیں تاکہ ملک پر پڑنے والا دباؤ کم ہو سکے۔
مودی نے مزید کہا کہ اگر عوام ایک سال تک سونا خریدنا بند کر دیں تو سونے کی درآمد کم ہوگی اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے اہم قانون، آرٹیکل 80
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا اور دنیا بھر میں جاری جنگوں کی وجہ سے عالمی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے جس سے تیل، کھاد اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مودی نے بتایا کہ حکومت مختلف ممالک سے بات چیت کر کے پٹرول اور ڈیزل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن طویل مدتی حل یہی ہے کہ ملک میں تیل کی کھپت کم کی جائے۔


