ایران ہزاروں سال پرانی تاریخ رکھتا ہے۔ اب اس ملک سے متعلق ایک اور بڑا تاریخی انکشاف سامنے آیا ہے۔
ماہرین لسانیات کی ایک نئی تحقیق نے پہلے رسم الخط سے متعلق پرانی تمام تحقیق کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
سوئیڈن کی پروفیسر کیتھرین کیلی اور کینیڈا کے پروفیسر لاگان بورن کی ٹیم نے مٹی کی قدیم تختیوں پر کئی سال کی تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ دنیا کا پہلا باقاعدہ رسم الخط پروٹو عیلامی رسم الخط ہے۔
یہ رسم الخط 5200 سال پہلے مغربی ایران میں قائم ریاست عیلام میں جنم لیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ڈرون حملے میں غزہ میں ایک فلسطینی شہید
تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ قدیم ایرانی باشندوں نے زبان کو لفظوں میں ڈھالنے کا ہنر دیا۔ اس سے انسانی تہذیب، تعلقات اور رابطوں میں جدت اور تیزی آئی اور تہذیب و تمدن کو فروغ ملا۔
انسان نے سب سے پہلے اشاروں کی زبان استعمال کی، پھر بولیاں وجود میں آئیں اور پھر تحریر وجود میں آئی۔ پہلی بولی تقریباً 17 لاکھ سال پہلے وجود میں آئی تھی۔ تحریر تقریباً 5000 سال پہلے شروع ہوئی۔


