امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں، امریکی وزیر توانائی

امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں، امریکی وزیر توانائی

امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں، امریکی وزیر توانائی

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان فی الحال کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

رائٹ نے جمعرات کو فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "واضح طور پر نگرانی کے ڈیٹا کے ذریعے میں ان کے توانائی نظام پر نظر رکھے ہوئے ہوں، مگر ایرانیوں کے ساتھ کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہے۔”

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ قریب الاختتام ہے اور ایران شرائط قبول کر لے تو اسے حل کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بدھ کو کہا تھا کہ ایکسوس کی رپورٹ محض "امریکی خواہشات کی فہرست” ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ واشنگٹن جنگ کے ذریعے وہ چیزیں حاصل نہیں کر سکے گا جو مذاکرات کی میز پر حاصل نہیں کر سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مکمل طور پر چوکس ہے اور اگر امریکہ پیچھے نہ ہٹا یا ضروری رعایتیں نہ دیں تو تہران کی طرف سے سخت جواب دیا جائے گا جس پر انہیں پچھتاوا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved