متحدہ عرب امارات کے دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داروں کا انتخاب خالص خودمختاری کا معاملہ ہے: وزارت خارجہ
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایران کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ UAE کے بین الاقوامی اور دفاعی تعلقات اور شراکت داریاں خالص خودمختاری کا معاملہ ہیں۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ UAE کے بین الاقوامی اور دفاعی تعلقات اور شراکت داریاں خالص خودمختاری کا معاملہ ہیں اور کسی بھی فریق کو انہیں دھمکی، مداخلت یا اشتعال کا بہانہ بنانے کا حق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روسی فضائی دفاع نے 24 گھنٹوں میں 605 یوکرینی ڈرونز مار گرائے
بیان میں مزید کہا گیا کہ UAE کی سلامتی کے خلاف براہ راست یا بالواسطہ دھمکی پر مبنی کوئی بھی بات ناقابل قبول رویہ ہے جو اچھے ہمسائیگی کے اصولوں، بین الاقوامی قانون کے ضوابط اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔


