اسٹاک ہوم: فلسطین اور لبنان پر صہیونی رجیم کے حملوں کے خلاف سینکڑوں مظاہرین نے ریلی نکالی۔
عدن پلان اسکوائر میں منعقد ہونے والی اس ریلی میں شرکا نے غزہ میں بچوں کے قتل عام، اسکولوں اور ہسپتالوں کی بمباری اور لبنان پر جاری جارحیت کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے مجدل زون اور کفر تبنیت میں صہیونی فوج کو گھات لگا کر نشانہ بنایا
مظاہرین نے سوئیڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی رجیم کو ہتھیار فروخت بند کر دے۔ ایرانی شرکا نے بھی ریلی میں حصہ لیتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
سوئیڈن کے ایکٹوسٹ ایدین امیر ہاشمی نے کہا کہ مغربی ممالک کی سیاسی اور فوجی حمایت کے بغیر صہیونی رجیم فلسطینیوں کے خلاف یہ جارحیت نہیں کر سکتا تھا۔


