ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ تمام شہداء کے خون کے انتقام کے خواہاں ہیں اور معاہدے کا مطلب جنایت کو فراموش کرنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف کیے گئے بڑے جرائم کو کوئی بھی نظر انداز یا بھول نہیں سکتا، لہٰذا یہ ایک مستقل اور مسلسل مطالبہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران۔امریکا امن معاہدے پر پیش رفت، عراقچی اور فیصل بن فرحان میں ٹیلیفونک رابطہ
بقائی نے کہا کہ وزارت خارجہ ان جرائم کو دستاویز بنانے اور انصاف کے حصول کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتی رہے گی۔ معاہدے کے مقام میں تبدیلی تمام فریقوں کے متفقہ فیصلے سے ہوئی، تاہم اگر معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ایران کا ردعمل ویسا ہی ہوگا۔


