اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع، آباد کاروں کی جارحیت اور فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی کمیٹیوں نے اسموتریچ کے غزہ میں بستیوں کے منصوبے کی مذمت کی
گوتریس نے خبردار کیا کہ یہ پالیسیاں 1967 کے بعد مغربی کنارے میں بدترین نقل مکانی کا بحران پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے E1 علاقے میں بستیوں کی تعمیر کو فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے وجودی خطرہ قرار دیا۔


