غزہ شہر کے التوام علاقے میں قابض اسرائیلی افواج کے حملے میں 6 فلسطینی پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی بھی ہوئے۔
حماس نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "مکمل جنگی جرم” قرار دیا اور کہا کہ یہ غزہ میں سیکیورٹی خلا پیدا کرنے کی صیہونی سازش کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران ممکنہ معاہدہ: آبنائے ہرمز، پابندیاں اور لبنان شامل
حماس کے بیان میں کہا گیا کہ قابض دشمن پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر معاشرتی ڈھانچے کو کمزور کرنے اور عوامی افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تحریک نے سیز فائر کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکیں اور پولیس کا تحفظ یقینی بنائیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سیز فائر کے آغاز سے اب تک 890 شہید اور 2677 زخمی ہو چکے ہیں۔


