یمنی عازمین حج کا پہلا قافلہ ارض مقدس پہنچ گیا

یمنی عازمین حج کا پہلا قافلہ ارض مقدس پہنچ گیا

یمنی عازمین حج کا پہلا قافلہ ارض مقدس پہنچ گیا

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن 2026 کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز یمنی عازمین حج کے پہلے قافلے کا استقبال وادی الدواسر کمشنری کے مرکز پر کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض ریجن کی میونسپلٹی کی زیر نگرانی وادی الدواسر کمشنری میں قائم کیے گئے حاجی کیمپ میں زمینی راستے سے آنے والے یمنی عازمین حج کے استقبال اور امیگریشن سروسز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق عازمین کے آرام اور ان کی دیگر ضروریات کی دیکھ بھال کے لیے موجود کیمپوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر مختلف خدمات انجام دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حج 2026: شہری دفاع نے مختلف مقامات پر 27 مراکز قائم کر دیے

واضح رہے کہ یمن، شام اور عراق سے زمینی راستے سے بھی بڑی تعداد میں عازمین حج فریضے کی ادائیگی کے لیے ارض مقدس آتے ہیں۔ ان علاقوں میں سرکاری اداروں کی جانب سے عازمین کے استقبال اور ان کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved